بچوں پر سرمایہ کاری ایک اخلاقی ذمہ داری ہے، مسعود خان

بچوں پر سرمایہ کاری ایک اخلاقی ذمہ داری ہے، مسعود خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے کہا ہے کہ بچوں پر سرمایہ کاری ایک اخلاقی ذمہ داری ہے، بچوں کے حقوق کو پائیدار ترقی کے اہداف پر مبنی 2015 کے بعد کے ترقیاتی ایجنڈے کی تشکیل کے عمل میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔وہ اقوام متحدہ میں بچوں کے حقوق کے بارے میں کنونشن کے پچیس سال مکمل ہونے پر ایشیائی بحرالکاہل علاقائی گروپ کے چیئرمین کی حیثیت سے خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔مسعود خان نے کہا کہ بچوں پر سرمایہ کاری نہ صرف معاشی طور پر سودمند ہے بلکہ ایک اخلاقی ذمہ داری اور عالمی سطح پر ایک اچھا اقدام ہے۔انہوں نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور کیلاش کو بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے گرانقدر خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔
مسعود خان

مزید :

صفحہ آخر -