عمرہ سیزن کا آغاز،سعودی قونصلیٹ ایک ماہ کا ویزہ جاری کرے گا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)عمرہ سیزن2015ء کا آغاز آج سے ہو رہا ہے 15رمضان تک جاری رہے گا آج سے اپروول شروع کریں گے اس سال بھی سعودی قونصلیٹ ایک ماہ کا ویزہ جاری کرے گا ،عمرہ زائرین 28-21-15دن کے پیکج لے سکیں گے ،عمرہ سیزن2015ء میں سعودی حکومت نے قوائد جاری کرتے ہوئے کہا ہے عمرہ ویزہ کے لیے اپروول صرف مکہ کے مصنف (رجسٹرڈ)ہوٹلز کی بکنگ کی بنیاد پرجاری ہو گی صرف ویزہ پر زائرین سعودیہ نہیں جا سکیں گے عمرہ ویزہ کے ساتھ پیکج لینا ضروری ہو گا۔