آئی سکیننگ لازمی،عمرہ کمپنیوں پر اعتماد کارپوریشن کی تلوار قائم

آئی سکیننگ لازمی،عمرہ کمپنیوں پر اعتماد کارپوریشن کی تلوار قائم

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)عمرہ سیزن2015ء فنگر پرنٹس،آئی سکیننگ لازمی،عمرہ کمپنیوں پر اعتماد کارپوریشن کی تلوار قائم،عمرہ کمپنیاں پریشان،اعتماد کارپوریشن سے فنگر پرنٹس کی لازمی شرط کی وجہ سے عمرہ زائرین کو پاسپورٹ سوا سے ڈیڑھ مہینہ لینے دینا پڑے گا،اعتماد کارپوریشن نے اگر گزشتہ سال کی روایت قائم رکھی تو عمرہ کاروبار بحران کا شکار ہو سکتا ہے، گزشتہ سال عمرہ کے لیے فنگر پرنٹس لازمی نہیں تھے وزٹ ویزہ والوں کے لیے لازمی تھا کہ وزٹ والے بھی15سے20دن تک خوار ہو کر کارپوریشن کا مرحلہ عبور کرتے رہے ہیں اس سال پہلی دفعہ عمرہ پر آغاز سے ہی فنگر پرنٹس لازمی قرار دیا گیا ہے ،عمرہ کے لیے عام فیس 500،وزٹ کے لیے 2780اور ایمر جنسی کے لیے 6000فیس رکھی گئی ہے ،اعتماد کارپوریشن کے خلاف عمرہ کمپنیاں اور ٹیپ(Tapp)احتجاج کر رہی ہیں ،وزیر اعظم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس سال فنگر پرنٹس کو عمرہ کے لیے لازمی قرار نہ دیا جائے

مزید :

صفحہ آخر -