سابق صدر زرداری کا سابق ممبر صوبائی اسمبلی خورشید خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار

سابق صدر زرداری کا سابق ممبر صوبائی اسمبلی خورشید خان کی وفات پر تعزیت کا ...

  

اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی خورشید خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے جن کا حال ہی میں ملتان میں انتقال ہوگیا تھا۔ مرحوم خورشید خان 1988 سے 1990 کے دوران پنجاب کے رکن صوبائی اسمبلی رہے اور سترہ سال ملتان کے پارٹی کے صدر کے فرائض انجام دیتے رہے۔ وفات کے وقت وہ جنوبی پنجاب کے پارٹی کے مزدور ونگ کے صدر تھے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ مرحوم خورشید خان پارٹی کے بانی اراکین میں شامل تھے، وہ ایک پرخلوص جمہوریت پسند اور انتہائی محنتی سیاسی ورکر تھے جن کی جمہوریت کے لئے خدمات پارٹی کو طویل عرصے تک یاد رہیں گی۔ مرحوم خورشید خان کو پارٹی میں انتہائی عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا اور وہ پارٹی کے ہر سطح کے کارکنوں میں انتہائی مقبول تھے۔ آصف علی زرداری نے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

زرداری تعزیت

مزید :

صفحہ آخر -