خود کو اینٹی نارکوٹکس کا ڈپٹی ڈائریکٹر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار

خود کو اینٹی نارکوٹکس کا ڈپٹی ڈائریکٹر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار

  

لا ہور (کرا ئم سےل ) سبزہ زار پولیس کی کاروائی جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ رات سبزہ زار کے علاقہ میں لیاقت چوک کاٹک میں پولیس ناکہ لگا ئے کھڑی تھی ،اسی دوران دوران سبز بتی لگا کر خود کو ڈپٹی ڈائریکٹر اے این ایف کہنے والے عمر آفتاب نامی شخص کا گزر ہو ا ، پولیس نے شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا، تفتیش کی گئی تو ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جعلی ڈپٹی ڈائریکٹرہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

نوسر باز

مزید :

صفحہ آخر -