لگتا ہے عمران کو سیاسی عدم استحکام کیلئے فنڈ مل رہا ہے ،ظفر لغاری

لگتا ہے عمران کو سیاسی عدم استحکام کیلئے فنڈ مل رہا ہے ،ظفر لغاری

  

اسلام آباد (وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عمران ظفر لغاری نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان کو سیاسی عدم استحکام جمہوریت کو غیرمستحکم اور معاشرے میں عدم برداشت کی فضا پیدا کرنے کے لئے فنڈ مل رہا ہے کیونکہ عمران خان نے جتنے بھی مہنگے جلسے کئے ہیں اگر یہ پیسہ خیبرپختونخواکے آئی ڈی پیز اور سیلاب کے متاثرین پر خرچ ہوتا تو خیبرپختونخواہ مثالی ترقی کرتا۔ ایک بیان میں عمران ظفر لغاری نے کہا کہ اگر عمران خان عوام کے ہمدرد ہوتے تو پنجاب میں سیلاب متاثرین کے پاس جاتے اور ان کی امداد کرتے۔ عمران خان تھر کے عوام کے لئے جھوٹی ہمدردی کی تو بات کرتے ہیں مگر تھر کا رخ ہی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو زبان استعمال کر رہے ہیں اس کے مضر اثرات معاشرے پر پڑ رہے ہیں۔

ظفر لغاری

مزید :

صفحہ آخر -