طاہرالقادری اور چوہدری برادران کی راہیں جدا ہو گئیں

طاہرالقادری اور چوہدری برادران کی راہیں جدا ہو گئیں

  

اسلام آبا د( آئی این پی ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور چوہدری برادران کے درمیان راہیں جدا ہو گئیں ، مسلم لیگ (ق) کے بہاولپور کے جلسہ میں عوامی تحریک کے کسی بھی رہنماءکو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ، عوامی تحریک نے بھی بھکر کے جلسہ میں کسی بھی مسلم لیگ (ق) کے رہنماءکو شرکت کی دعوت نہیں دی ۔ ذرائع کے مطابق عوامی تحریک اور (ق) لیگ کے تعلقات میں دراڑیں دھرنا ختم کرتے وقت پیدا ہوئی تھیں جب طاہرالقادری نے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا تو مسلم لیگ (ق) نے اس فیصلہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔ اس موقع پر چوہدری برادران نے اپنے قریبی حلقوں کو کہا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے حکومت سے ڈیل کے نتیجہ میں دھرنا ختم کیا ۔

راہیں جدا

مزید :

صفحہ آخر -