تحریک انصاف کا سونامی آج گوجرانوالہ سے ٹکرائے گا ، انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

تحریک انصاف کا سونامی آج گوجرانوالہ سے ٹکرائے گا ، انتظامات کو حتمی شکل دے دی ...

  

            گوجرانوالہ ( بیورو رپورٹ) سونامی آج پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ سے ٹکرائے گا جہاں جناح اسٹےڈیم گوجرانوالہ میں جلسہ عام منعقد ہورہاہے جلسے کے انتظا ما ت کو ختمی شکل دے دی گئی ہے تحریک انصاف کے کارکنوں میں اس سلسلے میں جوش خروش پایا جاتاہے کارکن گزشتہ روز سارا دن اسٹیڈیم آتے رہے جہاں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے رہے۔ پی ٹی آئی کی انتظامیہ کی طرف سے اسٹےج کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جا چکا ہے جس کے مطابق اسٹیج کی تین کیٹگرےز بنائی گئی ہیں اور کنٹےنرز لگا کر تےن الگ الگ اسٹےج بنائے گے ہےں۔کیٹگری اے کا سٹےج پارٹی چئیرمین عمران خان ،شاہ محمود قریشی سمیت دیگر مرکزی قیادت کے لیے مختص کیا گےا ہے کیٹگر ی بی کے اسٹےج پر مقامی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈز موجود ہو ں گے جبکہ کیٹگری سی اسٹےج میڈیانمائندگان کے لیے مختص ہو گا اسٹےج پر صرف پاس ہولڈرز نمائندگان کو بےٹھنے کی اجازت ہوگی اور اس کے لیے الگ الگ سیڑھی لگائی گئی خواتین کے لیے 6اور 7نمبر گےٹ مختص لیے گئے ہیں اور ان کے لیے 5ہزار کے قریب کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی اور عہدیداروں کو ہر قسم کے حالات میں پر امن رہنے کی درخواست کی ہے اور ان پر پنجاب حکومت کی طرف سے یہ واضح کیا گےا ہے کہ عمران خان سمیت اگر پی ٹی آئی کا کوئی بھی عہدیدار اگر سخت زبان استعمال کرے تو اس پر کسی قسم کا ردعمل نہ دیا جائے اور کارکنوں کو پر امن رہنے کی تلقین کی جائے جناح اسٹےڈیم میں کرسیاں لگانے کا کام رات گئے مکمل کر لیاگےا ہے جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق جناح اسٹیڈیم میں کل 40ہزار افراد کے بےٹھنے کی گنجائش ہے گراو¿نڈ میں بھی 20ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیںجبکہ 8انکوژرز ،میں بھی 20ہزار افراد بےٹھ سکتے ہیں اسٹےج کی تےاری مکمل کرلی گئی حکام کے مطابق اسٹیڈیم کے داخلی اور خارجی راستوں پر 24سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں ۔دو کنٹرول رومز بھی بنادیے گئے ہیں جہاں سے جلسہ کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا ۔جلسہ کے سلسلہ میں سیکورٹی انتظامات کو ختمی شکل دے دی گئی ہے فول پروف سیکورٹی فراہم کر نے کے لیے 2200افسران اور جوان الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دےں گے ۔جناح سٹیڈیم کی سرچ اینڈ سویپ سپیشل برانچ کی ذمہ داری ہو گی ۔اس کے علاوہ الیٹ فورس کی 10گاڑیوں میں 100کمانڈوز کو تعینات کر دیا گےا ہے پولیس لائنز میں 300اہلکار کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے سیکورٹی پلان کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس 50جوان تماشائیوں کے روپ میں جناح اسٹےڈیم کے گرد چکر لگائیں گے پولیس سپیشل برانچ کو سرچ کر نے اور نگرانی کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق آج 23نومبر کو جلسہ کے حوالے سے کسی ناخوشگوار واقع کے پیش نظر گوجرانوالہ میں ڈاکٹرز کی چھٹےاں منسوخ کر دی گئیں 4ایمبولینس مختص کر دی گئیں جو کہ جلسہ کے اختتام تک اسٹےڈیم کے مختلف گےٹوں کے باہر موجود رہیں گی 8ڈاکٹرز ودیگر سٹاف ایمبولنسوں ڈیوٹیاں دے گا اس کے علاوہ بلڈ بےنک میں وافر مقدار میں خون کا بندوبست مکمل اور ادویات کا بھی اسٹاک کر لیا گیا ہے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر انور امان نے بتایا کہ ہسپتال سے بےڈز بھی خالی کر والیے گئے ہیں تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں بہتر طور پر نبرد آزما ہو ا جاسکے ۔جبکہ جلسہ عام اور چئیرمین عمران خان کی آمد کے دوران ممکنہ لڑائی جھگڑے کے خدشات پر والدین پریشان ہیں اور اپنے نوجوان بیٹوں اور بےٹےوں کو شرکت سے منع کر رہے ہیں شہر کے مختلف علاقوں سے نوجوان نے فون کر کے بتاےا کہ جلسہ میں لڑائی ہو نی ہے کہ نہیں لیکن اس وجہ سے ان کے گھروں میں لڑائیاںپڑ چکی ہیں گھروں میں نوجوانوں کی والدین سے تو تکرار چل رہی ہے جبکہ اکثر نواجونوں نے اپنی شرٹس پراپنی اور عمران خان کی تصاویر پرنٹ کر وا لیں ہیں اور ہر حال میں تحریک انصاف کے جلسہ میں شمولیت خواہاں ہیں تحریک انصاف

مزید :

صفحہ آخر -