صارفین کو آئندہ ماہ کے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے نرخوں میں 46 پیسے فی یونٹ کمی

صارفین کو آئندہ ماہ کے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے نرخوں میں 46 پیسے فی ...

  

              اسلام آباد ( آئی این پی ) وزارت پانی وبجلی نے بجلی کے نرخوں میں 46 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو آئندہ ماہ کے بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے گا۔ ہفتہ کو وزارت کے ذرائع کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی کے نرخوں میں 46 پیسے فی یونٹ کمی کرتے ہوئے اکتوبر کی بجلی کی پیداوار کی تفصیلات جاری کردیں ۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی اکتوبر میں ہونیوالی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق نیپرا حکومتی تفصیلات پر عوامی سماعت کرکے بجلی کے نرخوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا جس کے بعد تمام صارفین کو آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں ریلیف دیا جائے گا

 فی یونٹ کمی کا اعلان

مزید :

صفحہ آخر -