پولیس تشدد سے دوران حراست 5 بچوں کا باپ ہلاک،لواحقین کا شدید احتجاج

پولیس تشدد سے دوران حراست 5 بچوں کا باپ ہلاک،لواحقین کا شدید احتجاج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم)ٹاون شپ پولیس کی حراست میں تشدد کے نتیجے میں28 سالہ شراب فروش 5بچوں کا باپ ہلاک ہو گیا ۔مظاہرین نے تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہو ئے مین گیٹ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس کی طرف سے بھی پتھراؤ کے بعد آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ایس پی صدر کے مطابق ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے معطل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق گر ین ٹاؤن کے رہائشی اللہ رکھا کوپو لیس جمعہ کی رات منشیات فروشی کے جرم میں گھر سے اٹھا کر لے گئی تھی اور اس کو ساری رات بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی ،لواحقین کے ساتھ اہل محلہ کی بڑی تعداد تھانے کے باہر پہنچ گئی اور احتجاج شروع کر دیا۔مظاہرین پولیس کے خلاف نعرے بازی کرنے کے ساتھ تھانے پر پتھراؤ بھی کرتے رہے جبکہ تھانے کے مین گیٹ کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش پر پولیس کی طرف سے بھی مظاہرین پر پتھراؤ کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس سے مظاہرین منتشر ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اللہ رکھا کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑ کر تھانے لایا گیا تھا جہاں ہارٹ اٹیک ہونے کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے گرین ٹاون پولیس کی حراست میں شہری شہزاد عرف مٹھو کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا اور ایس پی صدر اعجاز شفیع ڈوگر کو واقعہ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس پر گرین ٹاون پولیس نے تفتیشی افسر اورکانسٹیبل کاشف وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اور شہری کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے واقعہ کی مکمل جوڈیشل انکوائری کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -