عمران خان کو انڈے ،جوتے اور ٹماٹر مارنے کا منصوبہ بے نقاب

عمران خان کو انڈے ،جوتے اور ٹماٹر مارنے کا منصوبہ بے نقاب
عمران خان کو انڈے ،جوتے اور ٹماٹر مارنے کا منصوبہ بے نقاب

  

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)آج ہونے والے جلسے میں عمرا ن خان کا استقبال انڈوں ،جوتوں اورٹماٹروں سے کرنے کا لیگی کارکن کا منصوبہ بے نقا ب ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق منصوبہ بنانے والے سرغنہ محمد عامر پر لاہورمیں عمران خان پر جوتا پھینکنے کا مقدمہ بھی درج ہے ۔انڈوں ،جوتوں اور ٹماٹروں پر "رو عمران رو "کا نعرہ بھی قلمبند کیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے بتایاکہ کارکنان کو جلسہ گاہ میں جانے سے روکا جارہاہے اور پولیس بھی تعاون نہیں کررہی ۔

سوشل میڈیا پر عمران خان کی ’شادی‘ کی بحث جاری، در اصل صرف" باتیں" ہی ہیں

منصوبہ بنانے والے  لیگی کارکن عامر بٹ نے موقف اپنایا کہ مسلم لیگ ن نے گوجرانوالہ میں عمران خان کے استقبال کے لیے تیاریا ں مکمل کر لی ہیں ،لاہور میں ہمارے لیڈر میاں نواز شریف کے خلاف نا زیبہ الفاظ کے استعمال پر عمران کو جوتا مارا تھا ،میں ان کو بتانا چاہتاہوں کہ گوجرانوالہ مسلم لیگ (ن) کے جانثاروں کا شہر ہے ۔

دوسری طرف تحریک انصاف نے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے پچاس نوجوانون کا دستہ تیار کرلیاگیا۔

تحریک انصاف کےرہنماﺅں  کےموقف اپنایاکہ ن لیگ کے اوچھے ہتھکنڈوں کا جلسے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ملک بھر میں کامیاب جلسے کیے ہیں ۔

اس سے قبل گزشتہ روز عمران خان کے ہورڈنگزکو پھاڑنے اور ان پر سیا ہی پھینکنے کے جرم میں لیگی کارکن محمد بلا ل بٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

عمران خان کا شادی کااعلان، جمائما خان نے بھی دھمکی دیدی

پولیس ذرئع کے مطابق  7ہورڈنگز پھاڑنے اور 22ہورڈنگز پر سیاہی پھینکی گئی ہے لیکن ملزم نے موقف اپنایاکہ دیگر کا اس کو علم نہیں ، وہ پہلے ہی ہورڈنگز پر سیاہی پھینک رہاتھا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے ہتھے چڑھ گیاجنہوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔بتایاگیاہے کہ گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کے خلا ف پولیس کوئی اقدام نہیں کررہی تاہم تحریک انصاف کے کارکنان متحرک ہیں ۔

مزید :

گوجرانوالہ -Headlines -