عورتوں کی نسبت مردزیادہ ڈوب کرمرتے ہیں : عالمی ادارہ صحت

عورتوں کی نسبت مردزیادہ ڈوب کرمرتے ہیں : عالمی ادارہ صحت
عورتوں کی نسبت مردزیادہ ڈوب کرمرتے ہیں : عالمی ادارہ صحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوزڈیسک) ہرسال دنیا بھر میں تقریباًپونے چار لاکھ لوگ ڈوب کر مرجاتے ہیں جو ایک گھنٹے میں تقریباً40افراد کی ہلاکت بنتی ہے ، مرنیوالوں میں مردوں کی تعداد خواتین کی نسبت دوگنا ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی ادارہ صحت (WHO) نے ڈوبنے سے متعلق اپنی پہلی عالمی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ڈوب جانا بچوں اور جوانوں کی موت کی ٹاپ ٹین وجوہات میں سے ایک ہے ۔
رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ ڈوبنے کے نتیجے میں مرنیوالوں میں آدھے سے زیادہ 25سال سے کم عمر کے لوگ شامل ہیں ۔
پانچ سال سے کم عمر بچوں کی ہلاکتیں ڈوبنے میں سب سے زیادہ ہوتی ہیں ۔
ڈوبنے والوں میں عورتوں کی نسبت مردوں کی تعداد دوگنا ہے ۔
ڈوبنے کے 90فیصد واقعات کم آمدنی والے اور مڈل کلاس ممالک میں ہوتے ہیں جن میں افریقہ ، جنوب مشرقی ایشیاءشامل ہیں ۔

مزید :

تفریح -