نیویارک میں برفانی طوفان کے بعد سیلاب کا خطرہ

نیویارک میں برفانی طوفان کے بعد سیلاب کا خطرہ
نیویارک میں برفانی طوفان کے بعد سیلاب کا خطرہ

  

نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شمال مشرقی امریکہ میں گذشتہ چند دن کے دوران ہونے والی شدید برفباری کی وجہ سے اب متعدد علاقوں میں سیلاب آنے کا بھی خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری تھمنے کے بعد اب ریاست نیویارک میں مختلف مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے، پگھلتی برف اور بارش کے پانی کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں سیلاب آ سکتا ہے۔نیویارک میں حکام نے عمارتوں کے منہدم ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ جن عمارتوں کی چھتوں پر اب بھی برف کے ڈھیر ہیں وہ بارش کے دوران گر سکتی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -