ادویات کا ری ایکشن ، خاتون کے چہرے پرناخن اگ آئے

ادویات کا ری ایکشن ، خاتون کے چہرے پرناخن اگ آئے
ادویات کا ری ایکشن ، خاتون کے چہرے پرناخن اگ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) دنیا میں ہزار ہا بیماریاں انسان کا تعاقب کررہی ہیں لیکن ایک امریکی لڑکی کو جو بیماری لاحق ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔
بالٹی مور شہر سے تعلق رکھنے والی شنائنا اسلام کے جسم پر بالون کی جگہ ناخن اگتے ہیں اور ہر قسم کے علاج کے باوجود یہ مرض ختم ہونے میں نہیں آرہی۔
اس کی والدہ کا کہنا ہے کہ پانچ سال قبل اسے دمے کی شکایت پر ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں اسے سٹیرائڈ دئیے گئے جس کے ردعمل کے طور پر اس کی جلد میں شدید جلن شروع ہوگئی اور کچھ عرصہ بعد اس کے جسم پر ناخن اگنا شروع ہوگئے۔

گرتے بالوں کے لئے حلوہ کدو کے بیجوں کا تیل انتہائی مفید
اسے علاج کیلئے امریکہ کے مشہور ہسپتال جانز ہاپکنز میڈیکل سنٹر میں رکھا گیا ہے لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بیماری پہلی دفعہ دیکھی ہے اور نہیں جانتے کہ اس کا علاج کس طرح ہوسکتا ہے۔
تاحال اس سے زیادہ کچھ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کے جسم پر بالوں کی جڑوں میں نارمل سے 12 گناہ زیادہ جلدی خلیے پیدا ہورہے ہیں جس کی وجہ سے جلد پر بالوں کی بجائے ناخن اگنا شروع ہوجاتے ہیں۔ ڈاکٹر اب تک سخت محنت کے بعد صرف اس کے سر کے ناخنوں کو عارضی طور پر صاف کرپائے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -