بھارتی حکومت نے خطے میں اسلحہ خریدنے کی نئی دوڑ شروع کر دی

بھارتی حکومت نے خطے میں اسلحہ خریدنے کی نئی دوڑ شروع کر دی
بھارتی حکومت نے خطے میں اسلحہ خریدنے کی نئی دوڑ شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت کا جنگی جنون خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، نریندر مودی سرکار نے خطے میں اسلحہ خریدنے کی نئی دوڑ شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے برسراقتدار آتے ہی نہ صرف بھارتی مسلمانوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے بلکہ نریندر مودی سرکاری نے خطے کے دیگر ممالک پر برتری حاصل کرنے کیلئے اسلحہ کی بے تحاشا خریداری بھی شروع کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے دو ارب چالیس کروڑ ڈالر کا اسلحہ خریدنے کیلئے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ گزشتہ تیس برسوں میں بھارتی فوج کیلئے اسلحہ کی خریداری کا یہ سب سے بڑا ٹینڈر ہے جس کے بعد بھارت اپنی فوج کو اتنہائی جدید اسلحہ سے لیس کرسکے گا، منصوبے کی منظوری دیوزیر دفاع منوہر پریکرار نے ایک اجلاس کے دوران دی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے سابقہ بھارتی حکومتوں کا اسلحہ خریدنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔