سو برس کی خاتون کی خواہش پوری ، آخر سمندر دیکھ ہی لیا

سو برس کی خاتون کی خواہش پوری ، آخر سمندر دیکھ ہی لیا
سو برس کی خاتون کی خواہش پوری ، آخر سمندر دیکھ ہی لیا

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون نے اپنی سویں سالگرہ کے قریب پہنچنے پر پہلی بار ساحل سمندر دیکھ لیا ، خاتون کی یہ خواہش ’وش آف اے لائف ٹائم‘ نامی خیراتی ادارے نے پوری کی ۔

عرب ممالک جانے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

روبی ہولٹ نامی خاتون نے اپنی پوری زندگی امریکہ کی ریاست ٹینیسی کے دیہات میں کپاس کی چنائی کرتے ہوئے گزاری ہے،اُنہیںساحل سمندر پر جانے کے لیے وقت ملا اور نہ ہی پیسے،خاندان کے پاس کبھی چھٹیوں پر جانے کے پیسے نہیں تھے، انہوں نے ٹینیسیی کے علاقے جائلز کاو¿نٹی میں اپنا گھر زندگی میں صرف ایک بار چھوڑا ہے۔

مردہ شوہر کی آخری خواہش، بیوہ کا سرعام شرمناک عمل

خاتون نے بتایاکہ ہمیشہ لوگوں کو سمندر کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا کہ وہ کتنا خوبصورت ہے لیکن مجھے خود وہاں جانے کا کبھی موقع نہیں ملا، سمند ر جیسی بڑی چیز زندگی میں نہیں دیکھی ۔

صحت مند بچوں کی خواہش رکھنے والے والدین کے لئے مفید مشورے

کیرہوم میں موجودروبی کی رہائش گاہ ’بروک ڈیل سٹرلنگ ہاو¿س‘ کے سربراہ مارک ڈیوس نے کہا کہ کیئر ہوم کے دو ملازمین نے روبی کی درخواست بھری ،جب اُنہیں پتہ چلا کہ روبی سمندر کو پہلی بار دیکھنا چاہتی تھیں،روبی کو سمندر کے پاس لےکر آئے تو وہ بار بار سمندر کی طرف اشارہ کر رہی تھیں اور ان کے چہرے کے تاثرات واضح تھے ، وہ تو کچھ کہہ ہی نہ پائیں۔

ایک سوال کے جواب میں مارک نے بتایاکہ گرمیوں میں کیئر ہوم میں رہنے والے سب لوگوں نے ایک واٹر فائٹ کی اور وہاں سے پانی اور ساحل سمندر کی بات چھڑی تو روبی نے بتایا کہ اُنہوں نے کبھی سمندر نہیں دیکھا۔

مزید :

تفریح -