سمارٹ فون کا بہت زیادہ استعمال ریڑھ کی ہڈی کے لئے خطرناک

سمارٹ فون کا بہت زیادہ استعمال ریڑھ کی ہڈی کے لئے خطرناک
سمارٹ فون کا بہت زیادہ استعمال ریڑھ کی ہڈی کے لئے خطرناک

  

لاہور (ویب ڈیسک) اگر آپ بھی اپنا زیادہ وقت اپنے سمارٹ فون کے ساتھ گزارتے ہیں، تو خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زیادہ وقت سمارٹ فون کے ساتھ گزارنے سے ریڑھ کی ہڈی پر غیر ضروری زور پڑتا ہے جس کی وجہ سے آپ کی ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے اور اگر آپ اپنا سمارٹ فون 60 ڈگری کے زاویے کی پوزیشن پر رکھ کر استعمال کررہے ہیں تو یہ ایسا ہے جیسے آپ نے اپنی گردن پر 60 پونڈ کے برابر کا وزن اٹھا رکھا ہے جو کہ ریڑھ کی ہڈی کو بہت برے طریقے سے متاثر کرتا ہے جس کے بعد آپ کو سرجری کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ اس لئے کوشش کیجئے کہ اپنے سمارٹ فون کو استعمال کرتے وقت جتنا ممکن ہو اوپر یا اپنے سامنے رکھ کر استعمال کریں تاکہ گردن کو کم سے کم جھکانا پڑے اور ریڑھ کی ہڈی کم سے کم متاثر ہو۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -