گوجرانوالہ میں ’سونامی‘ کی تیاریاں مکمل ، عمران خان جلسہ گاہ کیلئے روانہ

گوجرانوالہ میں ’سونامی‘ کی تیاریاں مکمل ، عمران خان جلسہ گاہ کیلئے روانہ
گوجرانوالہ میں ’سونامی‘ کی تیاریاں مکمل ، عمران خان جلسہ گاہ کیلئے روانہ

  

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا ’سونامی ‘ آج گوجرانوالہ سے ٹکرائے گا اور اس سلسلے میں کارکنان کی آمدکا سلسلہ شروع ہوگیاہے جبکہ بنی گالہ سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی جلسے سے خطاب کے لیے روانہ ہوچکے ہیں ۔ عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید احمد بھی موجود ہیں ۔

جلسہ گاہ میں تمام ترانتظامات مکمل ہیں اور عمران خان جناح سٹیڈیم میں شام چھ بجے جلسے سے خطاب کریں گے ۔ جلسے کی سیکیورٹی کے لیے ایلیٹ فورس کی 10موبائلیں تعینات کی گئی ہیں جبکہ ن لیگ کے کارکنان نے بھی تحریک انصاف کے ’رنگ ‘ میں ’بھنگ‘ ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی ہے ۔

عمران خان کو انڈے ،جوتے اور ٹماٹر مارنے کا منصوبہ بے نقاب

شیخ رشید احمد کا کہناتھاکہ ن لیگ کے ’انڈوں‘ سے کچھ نہیں ہوسکتا، اِنہی انڈوں سے نکلنے والے بچے اُن کے لیے مشکلات پیدا کریں گے ۔

مزید :

گوجرانوالہ -اہم خبریں -