سپین کا دلچسپ مگر خطرناک ترین ایئرپورٹ

سپین کا دلچسپ مگر خطرناک ترین ایئرپورٹ
سپین کا دلچسپ مگر خطرناک ترین ایئرپورٹ

  

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرپورٹس کو دنیا بھر میں محفوظ بنانے کی ہرممکن کوشش کی جاتی ہے لیکن سپین میں ایک ایسا ایئرپورٹ بھی ہے جس کے درمیان سے سڑک گزرتی ہے اور جہاز گزرتے وقت پھاٹک بند کرکے عام سڑک کو بند کردیاجاتاہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپین کے علاقے جبل الطارق میں جبرالٹر ایئر پورٹ پر رن وے کے درمیان سے گزرنے والی سڑک سے عام ٹریفک کی رواں دواں رہتی ہے مگر جہاز کو گزارنے کے لیے عام ٹریفک کو روکا جاتا ہے جس کے بعد جہاز رن وے پر اپنا سفر مکمل کرتا ہے۔

امریکی ہوٹل کا دولہا دلہن کے لئے انوکھا قانون

حکام کا کہنا ہے کہ جبل الطارق میں میدانی علاقہ نہ ہونے کے برابر ہے اور جہاں ایئرپورٹ بنایا گیا ہے وہاں صرف 6.8 کلومیٹر کا علاقہ میدانی تھا جس کے بعد ایئرپورٹ کا رن وے کسی سڑک کے درمیان سے نکالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

بیوی کا انوکھا انتقام،شوہر کی لاٹری نکل آئی

 جبرالٹر ایئرپورٹ کا یہ رن وے مصروف ترین سڑک ونسٹن چرچل ایونیو کے درمیان سے گزرتا ہے اس رن وے کو محفوظ بنانے کے لیے اس کے دونوں جانب بیریئر لگا دیئے گئے ہیں جہاں جیسے ہی جہاز اتر کر رن وے پردوڑتے ہوئے اس مقام پر پہنچتا ہے توبیریئر نیچے گراد یئے جاتے ہیں اور یوں ٹریفک رک جاتی ہے، رن وے کے باعث اکثر یہاں ٹریفک کو 10 منٹ کے لیے بند کیا جاتا ہے لیکن بعض دفع یہ انتظار گھنٹوں پر محیط بھی ہوجاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -