ریٹائرمنٹ سے قبل ورلڈ نمبر ون بننا چاہتی ہوں، ثانیہ مرزا

ریٹائرمنٹ سے قبل ورلڈ نمبر ون بننا چاہتی ہوں، ثانیہ مرزا
ریٹائرمنٹ سے قبل ورلڈ نمبر ون بننا چاہتی ہوں، ثانیہ مرزا

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ ہونے سے قبل دنیا کی نمبرایک کھلاڑی بننا چاہتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت عالمی درجہ بندی میں چھٹی پوزیشن پر موجود ہیںلیکن وہ جلد نمبر ون پر پہنچا چاہتی ہیں۔ 28 سالہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ اب تک چھ مکس ڈبلز گرینڈ سلم اور 14 میڈلز جیت چکی ہیں۔ اب میں آئندہ سال ویمنز ڈبلز گرینڈ سلم کا ٹائٹل جیتنے کیلئے پرعزم ہوں۔ ثانیہ مرزا برسبین اور سڈنی ٹینس ٹورنامنٹ سے آئندہ سیزن کا آغازکریں گی۔

مزید :

کھیل -