پکانے سے پہلے مرغی دھونا انتہائی خطرناک

پکانے سے پہلے مرغی دھونا انتہائی خطرناک
 پکانے سے پہلے مرغی دھونا انتہائی خطرناک

  

لاس اینجلس (نیوز ڈسک) ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ مرغی کے گوشت کو باورچی خانے میں دھونے سے اس میں موجود ایک بیکٹریا اردگرد کی اشیاءتک پھیل جاتا ہے اور فوڈ پوائزننگ اور دیگر بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ بازار سے صاف گوشت لائیں تو اسے دھوے بغیر ہی پکائیں کیونکہ بلند درجہ حرارت پر پکانے سے اس میں موجود تمام جراثیم خود ہی مر جاتے ہیں اور کھانے کیلئے محفوظ ہوتا ہے ۔جب مرغی کے گوشت کو باورچی خانے میں پانی سے دھویا جاتا ہے تو اس میں پایا جانے والا کیمپلوبیکٹر نامی بیکٹریا دھونے والے اور برتنوں اور پاس پڑی کھانے کیااشیاءتک پھیل جاتا ہے۔فوڈ سٹینڈرڈز ایجنسی (FSA)کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بیکٹریا فوڈ پوائزننگ کی بہت بڑی وجہ ہے اور ہر سال لاکھوں لوگوں کو شکار بناتا ہے۔اس بیماری کا شکار بننے والوں کو پیٹ میں درد ،اسہال اور قے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بچوں اور بزرگوں کو بہت زیادہ شدید اور بعض صورتوں میں جان لیوا صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

بوس و کنارے کے طبی نقصانات یا فوائد، تحقیق سے ثابت ہوگیا

نوٹ: اگر آپ سمجھیں کہ مرغی کو دھونا نہایت ضروری ہے تو بہتر ہے کہ یہ کام کچن کی بجائے کہیں اور کیا جائے جہاں کھانے کی اشیاء میں جراثیم شامل ہونے کا خدشہ نہ ہو.

مزید :

تعلیم و صحت -