سراج الحق کے بیٹے کی شناخت نہ ہونے پر اجتماع میں داخلے سے روک لیا گیا

سراج الحق کے بیٹے کی شناخت نہ ہونے پر اجتماع میں داخلے سے روک لیا گیا
سراج الحق کے بیٹے کی شناخت نہ ہونے پر اجتماع میں داخلے سے روک لیا گیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا منہ بولتا ثبوت، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الھق کے بیٹے کی شناخت نہ ہونے پر اجتماع کے اپنے سیکیورٹی کے ذمہ داروں نے سٹیج پر چڑھنے اور خواص کیمپ میں داخلے سے روک دیا ۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بیٹے اور پوری فیملی عوامی پنڈال میں رہائش پذیر جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام منعقدہ مینار پاکستان میں بیرونی مہمانوں کے علاوہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور اس کی پوری فیملی سمیت تمام شرکاءکا رہن سہن برابری کی بنیاد پر ہے اور کسی کو بھی وی آئی پی سہولت میسر نہیں اور وی آئی پی کلچر کے کاتمے کا منہ بولتا ثبوت بنا رہا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الھق کا بڑا بیٹا معراج الھق پوری فیملی سمیت عوامی پنڈال میں عوام کے درمیان رہائش پذیر ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کے بیٹوں یا کسی بھی رشتہ دار کو خصوصی کارڈ مہیا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے جماعت اسلامی کے اپنے سیکیورٹی اہلکار بھی امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے بیٹے معراج الحق کو دھتکارتے رہے اور ان کو سٹیج کے قریب مہمانوں کے پنڈال میں داخل ہونے سے بھی روک دیا اور سیکیورٹی انتظامات پر مامور جماعت کے سیکیورٹی رضاکاروں نے بھرپور شناخت ہونے پر بھی داخل نہ ہونے دیا اور بتادیا کہ کوئی کارڈ بنوا کر آپ کو اجازت دی جاسکتی ہے۔ دریں اثناءگزشتہ رات امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے رات گئے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر پورے اجتماع گاہ، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور کارکنان سے جگہ جگاہ کارکنان سے انتظامات اور مشکلات سے آگاہی حاصل کی۔

مزید :

قومی -