ریڈزون میں ٹینٹ، سلنڈر، پٹرول اور ڈیزل لےجانے پر پابندی عائد

ریڈزون میں ٹینٹ، سلنڈر، پٹرول اور ڈیزل لےجانے پر پابندی عائد
ریڈزون میں ٹینٹ، سلنڈر، پٹرول اور ڈیزل لےجانے پر پابندی عائد

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تیس نومبر کو تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے بھی انتظامات کرلئے ہیں، جس کے بعد ریڈزون میں ٹینٹ، قناطیں، گیس سلنڈر اور پٹرول لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریڈزون میں خیموں، قناطوں اور گیس سلنڈر لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پٹرول اور ڈیزل لے جانے پر بھی پابندی لگادی گئی جبکہ ریڈزون میں نگرانی کا عمل بھی سخت کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق میڈیا کی ٹیمیں ضرورت کے مطابق ڈیزل یا پٹرول لے جاسکتی ہیں۔

مزید :

قومی -