عمران خان کا شکوہ دور، پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے لائن اپ گریڈیشن منصوبہ

عمران خان کا شکوہ دور، پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے لائن اپ گریڈیشن ...
عمران خان کا شکوہ دور، پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے لائن اپ گریڈیشن منصوبہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان پشاور سے کراچی ریلوے لائن اپ گریڈیشن کے لئے جلدمعاہدہ طے پاگیاہے جس کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط جلدہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے لائن اپ گریڈیشن منصوبہ پشاور سے شروع ہوگا اور منصوبے پر دسمبر 2017ءتک کام مکمل ہوجائے گا اوراس ضمن میں دونوں ممالک کی وزارت ریلوے کے درمیان جلد اسلام آباد میں دستخط متوقع ہیں ۔

خبررساں ایجنسی کے ذرائع کے مطابق اپ گریڈیشن میں سٹیشن کی مرمت، ریلوے ٹریک اور آفنس لگانے کے کام شامل ہیں جبکہ ٹریک اپ گریڈیشن کے بعد فریٹ ٹرین کی رفتار 90 سے 120 کلو میٹر کی رفتار سے دوڑے گی۔

یادرہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سمیت دیگر قیادت کئی مرتبہ کہہ چکی ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخواہ حکومت سے تعاون نہیں کررہی اور چین کے ساتھ معاہدوں کے لیے وزیراعظم صرف ایک صوبے سے وزیراعلیٰ کو ساتھ لے کر جاتے ہیں لیکن اس مرتبہ منصوبے کو پشاور سے ہی شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

مزید :

بزنس -