کسی کے باپ میں ہمت نہیں کہ 30 نومبر کا جلسہ روکے، رکاوٹ ڈالی گئی تو ’جوڈو کراٹے‘ ہوں گے: شیخ رشید

کسی کے باپ میں ہمت نہیں کہ 30 نومبر کا جلسہ روکے، رکاوٹ ڈالی گئی تو ’جوڈو ...
کسی کے باپ میں ہمت نہیں کہ 30 نومبر کا جلسہ روکے، رکاوٹ ڈالی گئی تو ’جوڈو کراٹے‘ ہوں گے: شیخ رشید

  

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سنا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے جلسے رکوانے پر غور کر رہی ہے، میں کہتا ہوں کہ کسی کے باپ میں جرات نہیں ہے کہ 30نومبر کا جلسہ روکیں ، شہباز شریف اور نواز شریف میں ہمت ہے تو جلسے روک کر دکھائیں، اگر جلسہ روکنے کی کوشش کریں گے تو ہانگ کانگ کے شعلے ہوں گے اور ’جوڈو کراٹے‘ ہوں گے، میں نے بلاول کو محض پیار میں ہی ’بلو رانی ‘ کہہ ڈلا تھامگر اس بات کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی، میں آ ج واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس بات کے پیچھے کوئی اور کہانی نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے حالیہ دورہ چین میں جو بجلی کے معاہدے ہوئے ہیں ان پر سابق سربراہ قومی احتساب بیورو سیف الرحمن نے دستخط کئے ہیں ، یہ دستخظ انہوں نے کس حیثیت سے کئے ہیں اس سوال اکواب پوری قوم کو دیا جائے، اصل بات تو یہ ہے کہ ہر معاہدہ دراصل ایک نئی کرپشن کی کہانی ہے اور احتساب وزیروں کا نہیں بلکہ نواز شریف کا ہونا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تیل اور گیس کے ٹھیکے لینے والے میرے خالف پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں اور ہم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ہمارے انتہاءپسند تنظیموں سے رابطے ہوئے ہیں میں اس کا جواب صرت اتنا دوں گا کہ میں ساری دنیا کو بتا سکتا ہوں کہ دہشت گردوں کے ربطے کن کے ساتھ ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -