آرپیتا کی شادی میں سلمان اور شاہ رخ کا والہانہ ڈانس

آرپیتا کی شادی میں سلمان اور شاہ رخ کا والہانہ ڈانس
آرپیتا کی شادی میں سلمان اور شاہ رخ کا والہانہ ڈانس

  

ممبئی (نیوزڈیسک)سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان کافی عرصہ سے چپقلش جاری ہے لیکن حال ہی میں ہونے والی آرپیتا کی شادی میں دونوں ستاروں نے تقریب میں موجود افراد کو اس وقت حیران کردیا جب دونوں نے گانے ’چل چھیا چھیا‘ پر زبردست ڈانس کر کے لوگوں کے دل جیت لئے۔ دونوں فنکار ایسا والہانہ ناچے کہ تمام افراد انہیں داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ شاہ رخ خان سلمان خان کی فیملی کے ساتھ قریبی تعلق رکھتے ہیں اور شادی میں شاہ رخ خان نے سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان کا خاص خیال رکھا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی اتروائیں۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے لیکن شاہ رخ خان سب کچھ بھلا کر شادی کی تقریب میں مہنگے تحائف کے ساتھ پہنچ گئے تھے اور سلمان خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

وہ مواقع جب سلمان خان کترینہ کیف پر اپنا غصہ نکالتے رہے

اسی شادی میں دلیپ کمار بیماری کے باوجود اپنی بیوی سائرہ بانو کے ساتھ شریک ہوئے اور انہیں سلمان کے والد سلیم خان نے خوش آمدید کہااور ان کا ہاتھ پکڑ کر اندر لے گئے۔بالی ووڈ کے تمام بڑے بڑے فنکار اس شادی میں شریک ہوئے جن میں گووندا، شتروگن سنہا، سناکشی سنہا،کپور خاندان، بونی کپور، لارا دتا، عمران خان، فرحان اختر اور دیگر بڑے ستارے شامل ہیں۔

مزید :

تفریح -