بے وفائی کی حیران کن وجہ منظر عام پر
لندن(نیوزڈیسک)اکثر خواتین و حضرات کے پاس اپنے جیون ساتھی کو دھوکہ دینے کے بہانے موجود ہوتے ہیں ۔ایسے لوگوں کی مزید آسانی کے لئے سائنسدانوں نے انہیں ایک اور جواز فراہم کردیا ہے۔ جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھوکہ دینے کی صفت انسان اپنے آباءسے وراثت میں پاتا ہے۔
کونسے مرد بے وفا ہوتے ہیں ؟سائنس نے بتا دیا
یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وراثتی طور پر مردوں میں دھوکہ دینے کا تناسب 63فیصد اور عورتوں میں 40فی صد ہوتاہے جبکہ سائنسدانوں نے خواتین میں ایک جینز کا بھی پتا لگایا ہے جو عورتوں کو دھوکہ دینے پر بھی مجبور کرتا ہے۔ تحقیق میں 7300ایسے جوڑے شریک ہوئے جن کی عمریں 18اور49سال کے درمیان تھیں اور وہ پچھلے کئی سالوں سے کسی کے ساتھ لمبے عرصے سے رشتے میں منسلک تھے۔ تحقیق سے ایک سال قبل ان جوڑوں میں سے 9.8فیصد مرد اور 6.4فی صد عورتیں دو یا دو سے زائد تعلقات میں ملوث رہے تھے ۔تحقیق کار برینڈن زیٹش کا کہنا ہے کہ یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کہ انسان کو یہ چیز وراثت میں ملتی ہے کہ وہ کب تک کسی ایک شخص کے ساتھ تعلقات رکھتاہے ۔
لہذااگر یہ کہا جائے کہ کسی میں کتنی وفا ہے تو یہ دیکھنا ہوگا کہ اس کے خاندان میں یہ صفت کس حد تک موجود ہے۔