غریبوں کا نمائندہ ہوں ’شو باز‘ نہیں بن سکتا: پرویز خٹک

غریبوں کا نمائندہ ہوں ’شو باز‘ نہیں بن سکتا: پرویز خٹک
 غریبوں کا نمائندہ ہوں ’شو باز‘ نہیں بن سکتا: پرویز خٹک

  

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خود کو اس شہر کا مالک سمجھتی ہے مگر آج عوام نے تو کوئی اور ہی پیغام دیا ہے، پاکستان کے لوگ نئے پاکستان کی حمایت کر چکے ہیں، ہمارے صوبے میں عوام نے ہمیں منتخب کیا، غریبوں کا نمائندہ ہوں اس لئے ’ شو باز‘ نہیں بن سکتا اور صرف خدمت کرتا ہوں۔ جناح سٹیڈیم میں جلسے سے خطاب مین ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سرمایہ داروں کی حکومت ہے مگر ان لوگوں کی دھاندلی بے نقا ب ہو چکی ہے اور پورا ملک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، عوام جان گئے ہیں کہ عمران خان کے بغیر نیا پاکستان نہیں بن سکتا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -