اینڈرائڈ فون ہیکروں کے غلام،سیکیورٹی کمپنی نے خبردار کر دیا

اینڈرائڈ فون ہیکروں کے غلام،سیکیورٹی کمپنی نے خبردار کر دیا
اینڈرائڈ فون ہیکروں کے غلام،سیکیورٹی کمپنی نے خبردار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)بین الاقوامی موبائل سیکیورٹی کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ تمام لوگ جو اپنے موبائلز اور ٹیبلیٹس میں اینڈرائیڈ کا استعمال کررہے ہیں ان کی سیکیورٹی انتہائی ناقص ہے اور ان کی ڈیوائسسز ہیکرز کے لئے غلام کی سی حیثیت رکھتی ہیں۔

وہ 10باتیں جو اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کے لئے جاننا ضروری
تفصیلات کے مطابق موبائل سیکیورٹی کمپنی ’لک آﺅٹ‘ کے ماہر جریمی لینڈن نے کہا ہے کہ جب کوئی ہیکر کسی موبائل سے ڈیٹا چرا لیتا ہے تو وہ باآسانی اس بات کا پتا لگا سکتا ہے کہ صارف کہاں کہاں گیا تھا، کس سے باتیں کرتا رہا ہے، کس کی تصاویر بناتا رہا ہے۔الغرض اس ما موبائل فون ہر اس بات کے بارے میں ہیکر کو بتا دیتا ہے جو وہ کرتا رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جب ہیکر سمارٹ فون ہیک کر لیتا ہے تو فون ہیکر کا غلام بن جاتا ہے اور اب یہ ہیکر پر ہے کہ وہ اس موبائل کا کیسے استعمال کرتا ہے۔ موبائل ماپر کے مطابق اینڈرائیڈ کی سیکیورٹی اتنی ناقص ہے کہ یہ کہنا بالکل درست ہو گا کہ اینڈرائیڈ فون اصل میں ہیکروں کے غلام ہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ ہیکرز malwareکے ذریعے سمارٹ فونز پر حملہ آور ہوتے ہیں اور فون کو ’اغوائ‘ کرکے اپنا غلام بنا لیتے ہیں،اگر کوئی صارف کسی بھی ایسی ویب سائےٹ کا وزٹ کرے جو ہیک ہو چکی ہوں تو صارف کا اینڈرائیڈ فون کے ہیک ہونے کا قوی امکان ہے۔ حال ہی میں NotCompatibleنامی malwareکا تعارف بطور اینڈرائیڈ اپ ڈیت کروایا گیا اور لوگوں نے اسے ڈاﺅن لوڈ کیا لیکن اصل میں یہ موبائلز کو ہیک کرنے کے لئے بنایا گیا تھالہذا یہ صارفین کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سافٹ وئیر یا اپ ڈیٹ کو استعمال نہ کریں۔