موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی بیٹری لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی مفید مشورے

موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی بیٹری لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی مفید ...
موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی بیٹری لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی مفید مشورے
موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی بیٹری لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی مفید مشورے
موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی بیٹری لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی مفید مشورے
موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی بیٹری لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی مفید مشورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)آپ کو بعض اوقات لمبا سفر طے کرنے کا اتفاق ہوا ہوگا یا اگر آپ ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو اپنے موبائل اور لیپ ٹاپ کی بیٹری چارج کرنے کی فکر لاحق ہو گی لیکن کیا ہی اچھا ہو کہ آپ کو ایسے طریقوں کا پتا چل جائے جن کے استعمال سے آپ بیٹری ٹائم میں اضافہ کر سکیں۔

موبائل فون دیر تک چارج رکھنے کےلئے مفید مشورے

آئیے کچھ ایسے طریقے جانتے ہیں جن سے بیٹری ٹائم بڑھایا جا سکتا ہے۔
انتہائی درجہ حرارت سے اجتناب کریں
انسانی جسم کی طرح ہمارے موبائل اور لیپ ٹاپ کی بیٹریاں بھی بیرونی درجہ حرارت سے بہت متاثر ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی درجہ حرارت 35ڈگری سے زائد اور زیرو ڈگری سے نیچے آتا ہے تو بیٹری کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور اس کا ٹائم تیزی سے کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ لہذا آپ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ موبائل اور دیگر آلات کو سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔
جزوی ڈسچارج کرنا
ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایک غلط عمل ہے کہ موبائل کی بیٹری کو مکمل طور پر خالی ہونے کے بعد چارج کیا جائے یا اسے مکمل 100فیصد پر چارج کیا جائے بلکہ صارفین کو چاہیے کہ جب موبائل بیٹری 40فیصد پر آئے تب چارج کیا جائے اور جب یہ 80فیصد تک آجائے تو چارجر اتار دیا جائے کیونکہ اس طرح بیٹری ٹائم بڑھ جائے گا۔
بیٹری کو چارج ہونے کے بعد بھی چارجر سے نہ اتارنا
یہ بات اکثر دیکھنے میں آتی ہے کہ موبائل یا لیپ ٹاپ چارج ہونے کے بعد بھی چارجنگ پر لگا رہتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بیٹری کو چارجنگ سے نہ اتاراجائے تو بیٹری کی لائف میں کمی ہوتی جاتی ہے ۔بیٹریاں ایک خاص قسم کی دھات لیتھیم سے بنتی ہیں اور جب بیٹری 100فیصد ہوجاتی ہے اور چارجر لگا رہے تو لیتھیم سیلز کو نقصان پہنچنا شروع جاتاہے اور بیٹری تو خراب ہو جاتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ کی ڈیوائس بھی خراب ہو سکتی ہے۔

الٹرا فاسٹ چارجر
مارکیٹ میں کئی ایسے چارجر دستیاب ہیں جن کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ فوراًموبائل چارج کردیتے ہیں۔ بظاہر یہ بہت اچھا لگتا ہے کہ بیٹری پلک جھپکتے چارج ہوجائے لیکن اصل میں یہ چارجرز بیٹری کے لئے انتہائی خطرناک ہیں لہذا آپ تمام ایسے چارجرز سے اجتناب کریں۔
جعلی چارجرز کا استعمال
ہر گز جعلی چارجر ز کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ ناصرف آپ کی ڈیوائس کو نقصان پہنچائیں گے بلکہ کسی حادثے کا بھی باعث بن سکتے ہیں۔آئے روز ایسی خبریں سننے کو ملتی ہیں کہ موبائل پھٹ گیا، اس کی وجہ کوئی اور ہو نہ ہو لیکن ناقص چارجر سب سے اہم وجہ ہے۔
لمبے عرصے کے لئے بیٹری کو رکھنا
بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو اپنی ڈیوائس لمبے عرصے کے لئے رکھنا ہوتا ہے ۔ایسی صورت میں اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اپنی ڈیوائس کو ایسی جگہ رکھیں جہاں کا درجہ حرارت 32ڈگری سے کم ہو اور بیٹری 50فیصد سے زائد چارج ہو ورنہ آپ کی ڈیوائس کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔