عمران خان غیر ملکی سفیروں کو صفائیاں دیتے ہیں : پرویز رشید

عمران خان غیر ملکی سفیروں کو صفائیاں دیتے ہیں : پرویز رشید
عمران خان غیر ملکی سفیروں کو صفائیاں دیتے ہیں : پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے بعد اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روز روز لغو باتیں سن کر کان پک گئے ہیں، آج کی تقریرمیں عمران خان نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ وہ بے صبر ہیں۔لیکن انہیں 2018 تک انتظار کرنا ہو گا۔پرویز رشید نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کی فلاح کے لیے کچھ نہیں کر سکتے اس لیے دھونس کی زبان استعمال کر رہے ہیں۔انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ عوام نے ان کی دھونس اور ہٹ دھرمی کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ اگر جھوٹ کو بار بار دھرایا جائے تو وہ سچ بن جاتا ہے ۔لیکن وہ روزانہ غیر ملکی سفارتکاروں کے سامنے خود کی صفائیاں پیش کرتے ہیں۔30 نومبر کو تحریک انصاف کے وفاقی دارالحکومت میں جلسے کے حوالے سے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کے لیے کوئی آرڈیننس نہیں لا رہے لیکن اگر تحریک انصاف نے ماضی کی غلطی کو دہرایا تو قانون حرکت میں آئے گا۔اسی حوالے سے انتظامیہ بھی تحریک انصاف سے رابطے میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان وزیر اعظم کے تعمیری منصوبوں سے خوفزدہ ہیں ، میاں نواز شریف جب بھی دورے پر جاتے ہیں تو دورہ ختم ہوتے ہی واپس آ جاتے ہیں۔جبکہ عمران خان نے سال میں کئی مرتبہ عوام سے ہی چندہ مانگ لیا ہے۔جبکہ اپنی گزشتہ پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں جو بھی بات کرتا ہوں ثبوت کے ساتھ کرتا ہوں جبکہ عمران خان نے ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔