7شوہروں کو' ہڑپ' کرجانے والی بڑھیا خود مشکل میں پھنس گئی

7شوہروں کو' ہڑپ' کرجانے والی بڑھیا خود مشکل میں پھنس گئی
7شوہروں کو' ہڑپ' کرجانے والی بڑھیا خود مشکل میں پھنس گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان میں ایک خاتون کے خاوند کی وفات پر اظہار افسوس کی بجائے اسے گرفتار کرلیاگیا ہے کیونکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس کا شوہر پراسرار طور پر ہلاک ہوا ہے بلکہ اس سے پہلے اس کے چھ شوہر پے در پے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ وہ ان کی وراثت سے ملنے والی دولت سے کروڑ پتی بن چکی ہے۔

5بیویوں کے جنسی جبر کا شکار شوہر دم توڑ گیا
چساکو کا کیہی نامی اس خاتون کی عمر 67 سال ہے اور حال ہی میں مرنے والے اس کے شوہر کے جسم میں سایانائیڈ زہر کے آثار ملے ہیں۔
موجودہ شوہر کی مشکوک حالات میں موت کے بعد پہلے چھ شوہروں کی موت کے بارے میں بھی سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ چساکو کا پہلا شوہر 1994ءمیں مرا اور اس کے بعد وقفے وقفے سے وہ شادیاں بھی کرتی رہی اور اس کے شوہر رخصت بھی ہوتے رہے۔
اب وہ شوہروں کی چھوڑی ہوئی دولت کی بدولت 68 لاکھ ڈالر (تقریباً 68 کروڑ پاکستانی روپے) کی مالکن بن چکی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اگر سب نہیں تو سات میں سے تقریباً آدھے شوہر ضرور غیر طبعی موت کا شکار ہوئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -