عمران خان نے ہمیشہ جہاز کا کرایہ ادا کیا، جہانگیر ترین کا پرویز رشید کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجنے کا اعلان

عمران خان نے ہمیشہ جہاز کا کرایہ ادا کیا، جہانگیر ترین کا پرویز رشید کو ہتک ...
عمران خان نے ہمیشہ جہاز کا کرایہ ادا کیا، جہانگیر ترین کا پرویز رشید کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجنے کا اعلان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پرویز رشید کی جانب سے عمران خان پر جہاز استعمال کرنے اور  کرایہ نہ دینے کا الزام بالکل غلط اور حکومتی بوکھلاہٹ کا عکاس ہے، عمران خان نے جب بھی ہیلی کاپٹر یا طیارہ استعمال کیا اس کا کرایہ ادا کیا ہے اور اس کے مکمل ثبوت میرے پاس موجود ہیں، وزیر اطلاعات نے ہماری کمپنی کو سیاسر میں ملوث کرنے کی کوشش کی جس پر ان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوائیں گے۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ کمپنی کے مالیتی کھاتوں میں عمران خان کی طرف سے ادا شدہ رقوم کا مکمل ریکارڈ موجود ہے جو میڈیا کو بھی پیش کریں گے اور اس معاملے کا تفصیلی جواب دینے کے لئے پریس کانفرنس بھی کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی امریکی سفیر سے ملاقات ان کی درخواست پر کی گئی اور عمران خان نے انہیں اپنے موقف سے آگاہ کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -