مردانہ بانجھ پن کی بڑی وجہ ایک معمولی چیز

مردانہ بانجھ پن کی بڑی وجہ ایک معمولی چیز
مردانہ بانجھ پن کی بڑی وجہ ایک معمولی چیز

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) سورج کی تیز روشنی سے جلد کو بچانے کے لئے سن سکرین کا استعمال آج کے دور میں ضرور بھی سمجھا جاتا ہے اور فیشن بھی، لیکن ایک تازہ سائنسی تحقیق سے انکشاف ہوا کہ سن سکرین اور اس نوعیت کی کئی اور مصنوعات مردوں کو اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم کرسکتی ہیں۔

جڑی بوٹیوں سے مردانہ بانجھ پن کا علاج ممکن

 اس تحقیق میں 2005ءسے 2009ءکے دوران 501 افراد کا مطالعہ کیا گیا جن میں 18 سے 44 سال عمر کی خواتین اور 18 سال سے زائد عمر کے مرد شامل تھے۔ تحقیق سے ثابت ہوا کہ سن سکرین استعمال کرنے والے مردوں میں بانجھ پن کا خدشہ بڑھ جاتا ہے جبکہ خواتین پر اس کا کوئی اثر نہیں دیکھا گیا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس تشویشناک مسئلہ کی وجہ BP-2 یا 40H-BP کیمیکل ہیں جو کہ سن سکرین کے علاوہ سیمپو، موئسچرائزر اور جلد کی حفاظت کیلئے استعمال ہونے والی کئی اور مصنوعات میں بھی شامل کئے جاتے ہیں۔ اس کیمیکل کی وجہ سے مردون کی تولیدی صلاحیت میں اوسطاً 30 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

یہ تحقیق سائنسی جریدے Americal Journal of Epidemiology میں شائع کی گئی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -