یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ اپنے ہمسفر سے مذاق کرنے سے پہلے 6 مرتبہ سوچیں

یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ اپنے ہمسفر سے مذاق کرنے سے پہلے 6 مرتبہ سوچیں
یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ اپنے ہمسفر سے مذاق کرنے سے پہلے 6 مرتبہ سوچیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ پر اکثر ایسی ویڈیوز آتی رہتی ہیں جن میں میاں بیوی یا دوست ایک دوسرے سے مذاق کرتے ہیں اور پھر اس واقعی کی ویڈیو اپ لوڈ کردیتے ہیں تاہم ایسا ہی مذاق ایک شخص کو بہت مہنگا پڑا۔ ”وائرل برادرز“ نامی کمپنی کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ”ایرک میلڈک“ نامی شخص اپنی محبوبہ سے مذاق کرتے ہوئے ایک اجنبی لڑکی کے ساتھ بستر میں اپنی تصویر بناتا ہے اور پھر اپنا فون اپنی محبوبہ کے پاس رکھ کر چلا جاتا ہے۔ ایسے میں وہ اپنے فون پر ایک اور نمبر سے وہ تصویر بھیجتا ہے۔ اس کی محبوبہ سوچتی ہے کہ کوئی نہیں دیکھ رہا وہ ”چپکے“ سے اس کا پیغام پڑھ لیتی ہے۔ بس پھر کیا تھا وہ فوری اپنا سامان پیک کرتی ہے اور گھر سے نکال جاتی ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ جاتے جاتے بیش قیمت ٹی وی سیٹ بھی توڑ جاتی ہے۔ بالآکر دونوں مل کر اس سے معافی مانگتے ہیں۔ چند لوگوں کا خیال ہے کہ محض ویڈیو بنانے کے لئے تمام ڈرامہ کیا گیا لیکن اگر ایسا ہے تب بھی یہ ایسا ارادہ رکھنے والوں کیلئے اہم سبق ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -