سارک کانفرنس میں پاک بھارت سربراہان کی ملاقات خارج از امکان نہیں : بھارتی دفتر خاجہ

سارک کانفرنس میں پاک بھارت سربراہان کی ملاقات خارج از امکان نہیں : بھارتی ...
سارک کانفرنس میں پاک بھارت سربراہان کی ملاقات خارج از امکان نہیں : بھارتی دفتر خاجہ

  

نیو دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا ہے کہ سارک کانفرنس کے موقع پر پاک بھارت سربراہوں کی ملاقات کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔تفصیلات کے مطابق سارک کانفرنس میں پاک بھارت سربراہان کی ملاقات کے حوالے سے بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین کا کہناتھا کہ پاکستان نے تاحال بھارت کے سربراہ سے ملاقات کے لیے نہیں کہا ہے ۔دونوں سربراہان کا قیام ایک جگہ ہے اس لیے ان کی ملاقات کے امکان کو خارج نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ ملاقات طے نہ ہونے کے باوجود دونوں سربراہان میں بات چیت ہو سکتی ہے۔بھارتی ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -