عمران خان کی چینی سفیر سے ملاقات ، 30 نومبر کے جلسے کے متعلق آگاہ کیا

عمران خان کی چینی سفیر سے ملاقات ، 30 نومبر کے جلسے کے متعلق آگاہ کیا
عمران خان کی چینی سفیر سے ملاقات ، 30 نومبر کے جلسے کے متعلق آگاہ کیا

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وے ڈانگ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے 30 نومبر کو ہونے والے جلسے سے متعلق مختصر طور پر آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان اور چینی سفیر سن دے ڈانگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے 30 نومبر کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے آگاہ کیا اور اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں جاری توانائی کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سے دوستی چین کے لیے فخر کا باعث ہے جبکہ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی تحریک انصاف کے لیے نہایت اہم ہے۔ہم چین سے آنے والے ہر مہمان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انہوں نے چینی سفیر کو یقین دلایا کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے اور جمہوریت کی بقا پر یقین رکھتی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -