ضلعی صدر کے قتل کے خلاف اے این پی کا وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے دھرنے کا اعلان

ضلعی صدر کے قتل کے خلاف اے این پی کا وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے دھرنے کا اعلان
 ضلعی صدر کے قتل کے خلاف اے این پی کا وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے دھرنے کا اعلان

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ڈاکٹر ضیاءکے قتل کے خلاف اے این پی نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے احتجاج اور دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اے این پی کراچی کے ضلعی صرد ڈاکٹر ضیاءکے قتل کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے کارکنان کو وزیر اعلیٰ ہاﺅس پہنچنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنان کو شہید کیا جا رہا ہے اب ہم مزید خاموش نہیں رہیں گے۔انہوں نے کارکنان کو ہدایت دی کہ وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے انصاف نہ ملنے تک احتجاج اور دھرنا جاری رکھیں۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -