پاکستان کی جانب سے افغان صوبے پکتیا میں دھماکے کی شدید مذمت

پاکستان کی جانب سے افغان صوبے پکتیا میں دھماکے کی شدید مذمت
پاکستان کی جانب سے افغان صوبے پکتیا میں دھماکے کی شدید مذمت

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے افغانستان کے صوبے پکتیا میں کھیل کے میدان میں ہونے والے خد کشن حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس دکھ کی گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، دہشتگردی کا یہ واقعہ قابل مذمت ہے جس میں معصوم جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے افغانستان میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ واضح رہے اس دھماکے میں 53 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -