صرف 4روپے میں اب آپ حقیقی LORD بن سکتے ہیں

صرف 4روپے میں اب آپ حقیقی LORD بن سکتے ہیں
صرف 4روپے میں اب آپ حقیقی LORD بن سکتے ہیں

  

گلاسگو (نیوز ڈیسک) سکاٹ لینڈ کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں ہوتا ہے اور اس کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونا ہر شخص کا خواب ہے لیکن شاید آپ کو یہ دلچسپ بات معلوم نہیں کہ آپ محض چند ہزار روپے خرچ کرکے اس جنت نظیر زمین پر ایک چھوٹے سے پلاٹ کے مالک بھی بن سکتے ہیں۔ سکاٹ لینڈ کے ہائی لینڈ ریجن میں دنیا کے سرسبز ترین میدان واقع ہیں اور یہاں Highland Titles نامی کمپنی کے زیر اہتمام Glence wood Natural Reserved نامی خوبصورت علاقہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے وقف کیا گیا ہے۔ کمپنی اپنی ویب سائٹ highlandtitles.com کے ذریعے اس سرسبز و شاداب علاقے میں ایک سکوئر فٹ پلاٹ کی قیمت تقریباً 30 پاﺅنڈ (تقریباً پونے پانچ ہزار پاکستانی روپے) 10 سکوئر فٹ پلاٹ کی قیمت تقریباً 50 پاﺅنڈ (تقریباً 8000 پاکستانی روپے) اور 100 سکوئر فٹ پلاٹ کی قیمت تقریباً 120 پاﺅنڈ (تقریباً 19000 پاکستانی روپے) ہے۔ پلاٹ کی خریداری پر آپ اس کے بینیفیشل مالک قرار پاتے ہیں، یعنی اگرچہ اس کی قانونی ملکیت کمپنی کے پاس رہتی ہیں لیکن اس کی شناخت آپ کے نام ہوتی ہے اور آپ اس کے استعمال کے بھی حقدار ہوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -