پہلی عامر کیبلز ویسٹ زون T-20 کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے اختتام پذیر

پہلی عامر کیبلز ویسٹ زون T-20 کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے اختتام پذیر

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) عامر کیبلز کے زیر اہتمام پہلی عامر کیبلز ویسٹ زون T-20 کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ جس میں 48 کلبوں نے شرکت کی۔ ماڈل ٹاﺅن کلب اور لدھیانہ جمخانہ کو فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ فائنل میچ شاہ فیصل کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلا گیا۔ لدھیانہ جمخانہ کے کپتان خرم صدیق نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ جواب میں ماڈل ٹاﺅن کلب نے 16.5 اوورز میں4 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -