عراق میں داعش کے تین سعودی رہنماﺅں سمیت 13سعودی جنگجوگرفتار

عراق میں داعش کے تین سعودی رہنماﺅں سمیت 13سعودی جنگجوگرفتار
عراق میں داعش کے تین سعودی رہنماﺅں سمیت 13سعودی جنگجوگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک )عراق میں دہشتگرد تنظیم داعش کی جانب سے لڑنے والے 10سعودی باشندوں کو کرد فورسز نے حراست میں لے لیا ہے ۔ عرب نیوز ویب سائٹ پر شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ عراق کے صدارتی دفتر کے ایک مشیر نے بتایا ہے کہ اربل کی کرد حکومت ہی گرفتار سعودی جنگجوﺅں کی قسمت کا فیصلہ کر سکتی ہے کہ ان کا وہیں ٹرائل کرنا ہے یا انہیں بغداد بھیجناہے ۔ عراق میں نئے تعینات ہونے والے سعودی سفیر تھامر ال سبحان کا کہنا ہے کہ مجھے سعودی جنگجوﺅں کی گرفتاری کے حوالے سے ابھی تک کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی ۔ مزید برآں کرد پشمرگا کی ایک وزارت نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ موصل سے داعش کے تین رہنما گرفتار کئے گئے ہیں جو سعودی باشندے ہیں ۔