زونگ4G کی مفت واٹس ایپ آفر سے صارفین کیلئے لامحدود رابطہ
لاہور(پ ر)زونگ4G کی جانب سے گزشتہ ہفتے متعارف کرائی جانے والی مفت واٹس ایپ آفر کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے اور ملک بھر سے زونگ4G کے صارفین واٹس ایپ کے ذریعے دنیا بھر میں موجود اپنے عزیز و اقارب سے رابطے میں رہتے ہوئے مفت میسج، آڈیوا وروڈیو کالنگ اور وڈیو شیئرنگ و ڈاؤن لوڈنگ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ زونگ4G کے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین پہلے سے ہی مفت فیس بک سے استفادہ کر رہے ہیں اور اب مفت واٹس ایپ سے ان کو فراہم کردہ سہولیات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔اس پذیرائی پر زونگ4G کے ڈائریکٹر سٹریٹجی مسٹر ماہم درد کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے صارفین حدود سے آزاد ہوتے ہوئے 4G کی بہترین سروسز کی بدولت دنیا بھر سے رابطے میں رہیں۔
ہم کسی مخصوص طبقے کی بجائے تمام پاکستانیوں کیلئے بہترین سروسز فراہم کرنے کے خواہش مند رہتے ہیں۔ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں اس وقت ہمارا4G نیٹ ورک سب سے تیز ترین نیٹ ورک ہے جبکہ ہماری ڈیٹا کوالٹی سب سے بہتر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے صارفین 4G کی بہترین سروسز سے استفادہ کر رہے ہیں۔سب سے وسیع نیٹ ورک ہونے کے ناطے ہم سمجھتے ہیں کہ زونگ 4G ہی وہ واحد نیٹ ورک ہے جو اپنے صارفین کو 4G کی حقیقی سروسز فراہم کر سکتا ہے۔زونگ4G کی جانب سے پاکستانی ٹیلی کام سیکٹر میں اضافی سرمایہ کاری اس امر کا اظہار ہے کہ وہ اپنے صارفین سے مضبوط تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے۔خاص کر ایسے حالات میں جن میں دیگر کمپنیاں سرمایہ کاری میں کمی کر رہی ہیں۔زونگ کا کاروباری طریقہ چائنہ موبائل پاکستان کی طرح بالکل منفرد ہے۔مضبوط مالی پوزیشن کے تحت کمپنی پر عزم ہے کہ نیٹ ورک آپریشنز کی مد میں اضافی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ مارچ2017 میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ رواں سال اختتام تک ملک بھر میں موجود اپنی 10,000 سے زائدسیل سائٹس کو 4G پر منتقل کر دیا جائے گا جس سے صارفین جہاں کہیں بھی ہوں 4G کی تیز ترین سروسز سے استفادہ کر سکیں گے۔اس وقت زونگ4G ملک بھر میں 4G کی مارکیٹ کے 75 فیصد شیئر کا حامل ہے۔زونگ4G کا اپنے صارفین کو سوشل میڈیا کے مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی سروسز فراہم کرنا اس بات کا اشارہ ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنا چاہتی ہے۔مسٹر ماہم درد کا مزید کہنا تھا کہ اپنے صارفین کو حدود سے آزاد کرتے ہوئے ہم ان کے تجربہ کو بہترین بنانا چاہتے ہیں۔ہماری ٹیم اپنے صارفین کو 4G کی جدید ترین سروسز کی تیاری و فراہمی کیلئے دن رات کوشاں رہتی ہے۔ہمیں یقین ہے کہ مفت واٹس ایپ کی بدولت زونگ4G کے صارفین کیلئے رابطے کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تو ابھی ابتدا ہے، آنے والے دنوں میں زونگ 4G یو ٹیوب، فیس بک اور واٹس ایپ سمیت دیگر دیگر بڑے اداروں سے اشتراک کرے گا جس سے پاکستانی صارفین کو 4G کی مزید بہتر سروسز میسر ہوں گی۔