پاکستان سے متعلق مودی کے رویے پر بھارتی عوام ناخوش

پاکستان سے متعلق مودی کے رویے پر بھارتی عوام ناخوش
پاکستان سے متعلق مودی کے رویے پر بھارتی عوام ناخوش

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک)رواں ہفتے جاری ہونے والے نئے امریکی سروے کے نتائج کے مطابق بھارت کے اکثر شہری وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکا کے ساتھ تعلقات کو سراہتے ہیں لیکن پاکستان کے ساتھ رویے پر ناخوش ہیں۔

واشنگٹن میں مقیم پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق 5 میں سے ایک بھارتی شہری نریندر مودی کے پاکستان سے متعلق رویے کی حمایت کرتے ہیں جبکہ آدھے سے زیادہ عوام امریکا کے ساتھ تعلقات کے پر خوش ہیں۔سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ بھارتی عوام کی آدھی سے بھی کم تعداد نریندر مودی کے روس سے تعلقات کو قبول کرتی ہے جبکہ صرف ایک تہائی عوام مودی کے چین سے تعلقات کو مثبت انداز میں دیکھتی ہے۔مودی کے پاکستان سے تعلقات کی حمایت کے حوالے سے سوال پر صرف 21 فیصد جواب دہندگان نے حامی بھری جبکہ 42 فیصد نے اس کی مخالفت کی۔

مودی کے امریکا سے تعلقات پر صرف 9 فیصد عوام نے مخالفت کی جبکہ 55 فیصد اس کے حامی تھے اور 36 فیصد نے اپنی رائے دینے سے انکار کیا۔اسی طرح صرف 14 فیصد عوام نے مودی کی حکومت میں روس سے تعلقات کی مخالفت کی جبکہ 56 فیصد نے اس کی حمایت کی۔مودی کی حکومت میں چین کے بھارت سے تعلقات پر 30 فیصد عوام نے حمایت کی جبکہ 33 فیصد نے اس کی مخالفت کی۔سروے کرنے والوں کے مطابق اس تشخیص میں گزشتہ سال سے کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی جبکہ 10 میں سے 4 جواب دہندگان نے اپنی رائے کے اظہار سے انکار کیا۔پیو ریسرچ سینٹر کا سروے بھارت میں 21 فروری سے 10 مارچ 2017 تک کیا گیا تھا جس میں 2 ہزار 4 سو 64 جواب دہندگان سے مذکورہ نتائج حاصل کیے گئے۔

مزید :

بین الاقوامی -