”اکھاڑے میں بھارت چاروں شانے چت۔۔۔“ پاکستانی پہلوان نے بھارت کے ایسے پہلوان کو شکست دیدی کہ بھارتی ’ماتم‘ کرنے لگے، تفصیلات جان کر آپ واقعی بہت خوش ہوں گے
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں سجے دیسی کشتی کے پاک، بھارت چیمپئین کے ٹائٹل مقابلے میں رستم پاکستان عثمان مجید بلو پہلوان نے رستم ہند وکرم سنگھ کو چاروں شانے چت کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”تم جتنے مرضی جرمانے کر لو، روک نہ سکو گے“ حسن علی نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا، بنگلہ دیش میں ایسا کام کر دکھایا کہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا
شیخوپورہ کے سپوت عثمان مجید بلو نے روائتی حریف کو چاروں شانے چیت کر کے پاکستان کا نام روشن کیا جس کی دھوم ان کے گھر میں خوب پڑی۔ ذرائع کے مطابق شاندار فتح حاصل کرنے پر عثمان مجید بلو کے اہل خانہ نے شکرانے کے نوافل ادا کئے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔