’چیک ان کرتے ہوئے یہ کام کریں تو منزل پر پہنچ کر آپ کا سوٹ کیس سب سے پہلے باہر آئے گا‘ ائیرپورٹ پر کام کرنے والے شخص نے لینڈنگ کے بعد جلدی سامان حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتادیا

’چیک ان کرتے ہوئے یہ کام کریں تو منزل پر پہنچ کر آپ کا سوٹ کیس سب سے پہلے باہر ...
’چیک ان کرتے ہوئے یہ کام کریں تو منزل پر پہنچ کر آپ کا سوٹ کیس سب سے پہلے باہر آئے گا‘ ائیرپورٹ پر کام کرنے والے شخص نے لینڈنگ کے بعد جلدی سامان حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتادیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) طویل فلائٹ کے بعد سامان کے باہر آنے کا انتظار بہت کٹھن مرحلہ ہوتا ہے لیکن اب ایئرپورٹ پر کام کرنے والے ایک شخص نے سوٹ کیس وغیرہ جلدی وصول کرنے کا انتہائی آسان طریقہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ایک ایئرپورٹ پر کام کرنے والے شخص تھامس لو شوٹو نے بتایا ہے کہ ”اگر آپ چاہتے ہیں کہ پرواز لینڈ کرنے کے بعد آپ کا سامان سب سے پہلے باہر آئے تو آپ کو چاہیے کہ پرواز پکڑنے کے لیے ایئرپورٹ پر سب سے لیٹ آئیں۔ اس طرح آپ کا سامان سب سے آخر میں طیارے میں لوڈ کیا جائے گا اور سب سے پہلے اتارا جائے گا۔“

جہاز کی سیٹ میں موجود وہ خفیہ بٹن جسے دبا کر آپ اکانومی سیٹ میں اضافی جگہ حاصل کرسکتے ہیں، اگر کبھی جہاز پر سفر کرتے ہیں تو یہ بات آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

تھامس کا کہنا تھا کہ ”جو لوگ سب سے پہلے ایئرپورٹ پر آتے ہیں۔ ان کا سامان سب سے پہلے طیارے میں لوڈ کیا جاتا ہے اور جہاز کے لینڈ کرنے پر سب سے آخر میں اتارا جاتا ہے۔“

مسٹر تھامس نے مزید بتایا کہ ”اگر آپ جہاز پر جلد سوار ہو گئے ہیں تو بھی ایک طریقہ ایسا ہے جسے اختیار کرنے سے آپ کو آپ کا سامان جلد مل سکتا ہے۔ وہ طریقہ یہ ہے کہ اپنے سامان میں کوئی ایسی چیز مت ڈالیں جو سکیورٹی کے مراحل سے گزارے بغیر نہ لیجائی جا سکتی ہو۔ ان میں مائع اشیاءو دیگر چیزیں شامل ہوتی ہیں۔ ایسی صورت میں آپ اپنے سامان کوہینڈ بیگ کی طرح اپنے ساتھ اٹھا کر سکیورٹی کے مراحل سے گزرتے ہوئے گیٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔ اس طرح آپ اپنا سامان ساتھ لے کر ہی باہر نکلیں گے اور باہر جا کر آپ کو انتظار کی صعوبت برداشت نہیں کرنی پڑے گی۔اگر آپ ایئرپورٹ پر جلدی آ جاتے ہیں اور آپ کا بیگ بھی بہت بڑا ہے، جسے ساتھ نہیں لیجایا جا سکتا تو ایک اور طریقہ بھی ہے۔ آپ ’چیک اِن‘ ایجنٹ سے درخواست کریں کہ وہ آپ کے بیگ پر فریجائل سٹکر(Fragile Sticker)چسپاں کر دے۔ اس سٹکر کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کے بیگ کو احتیاط سے لوڈ کیا جائے۔ چنانچہ عملہ ایسے بیگز کو سب سے آخر میں اور پوری احتیاط کے ساتھ جہاز میں لوڈ کرتا ہے، اور یہ بیگ سب سے پہلے اتارے جاتے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس