اس خوبصورت سے گاﺅں میں جاکر رہائش اختیار کرنے پر حکومت آپ کو 70 لاکھ روپے نقد ادا کرے گی کیونکہ۔۔۔

اس خوبصورت سے گاﺅں میں جاکر رہائش اختیار کرنے پر حکومت آپ کو 70 لاکھ روپے نقد ...
اس خوبصورت سے گاﺅں میں جاکر رہائش اختیار کرنے پر حکومت آپ کو 70 لاکھ روپے نقد ادا کرے گی کیونکہ۔۔۔

  

برن(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کو دنیا کی جنت کہا جاتا ہے اور ہر شخص زندگی میں ایک بار اس ملک کی سیاحت کی خواہش رکھتا ہے لیکن اس کے اخراجات ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ تاہم اب سوئٹزرلینڈ کے ایک گاﺅں سے ایسی پیشکش آ گئی ہے کہ آپ نہ صرف مفت میں وہاں جا کر مقیم ہو سکتے ہیں بلکہ بدلے میں آپ کو لاکھوں روپے بھی ملیں گے۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق اس گاﺅں کا نام ایلبینن (Albinen) ہے جو سوئٹزرلینڈ کے جنوبی مغربی حصے میں واقع ہے۔ اس گاﺅں کے لوگ بڑی تعداد میں گاﺅں چھوڑ کر شہروں میں جا بسے ہیں اور محض چھٹیوں میں یہاں آتے ہیں۔ چنانچہ یہ گاﺅں چھٹیاں منانے کی کوئی جگہ بن کر رہ گیا ہے۔

پاکستان کے وہ 10 خوبصورت ترین مقام جو آ پ کو کم از کم ایک دفعہ ضرور دیکھ لینےچا ہئیں

اس پر گاﺅں کے مستقل رہائشیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جو شخص وہاں جا کر گھر خریدے گا یا نیا بنائے گا اسے 50ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 70لاکھ روپے) دیئے جائیں گے۔ یہ رقم اس گاﺅں میں جا کر بسنے والے خاندان کے سائز کے تناسب سے ادا کی جائے گی۔ اگر فیملی 4افراد پر مشتمل ہوئی تو انہیں 53ہزار پاﺅنڈ ادا کیے جائیں گے۔تاہم گاﺅں والوں کی طرف سے کچھ شرائط عائد کی گئی ہیں۔ پہلی شرط یہ ہے کہ وہاں منتقل ہونے والوں کی عمر 45سال سے کم ہو اور وہ وہاں کم از کم 10سال تک قیام کریں۔جو گھر وہ وہاں بنائیں گے یا خریدیں گے اس کی قیمت 1لاکھ 52ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 2کروڑ 11لاکھ روپے) ہونی چاہیے اور یہ گھر ان کی مستقل رہائش ہونا چاہیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -