نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شوبز کو بطورپروفیشن اپنانے لگے ہیں،فلک

نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شوبز کو بطورپروفیشن اپنانے لگے ہیں،فلک
 نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شوبز کو بطورپروفیشن اپنانے لگے ہیں،فلک

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل فلک نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق ہیں۔فلک نے کہا کہ اعلی تعلیم یافتہ اور نوجوان فلم سازوں نے جب سے فلم انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالی ہے، تب سے بہتری کے آثارنمایاں ہونے لگے ہیں بلکہ پڑھے لکھے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شوبز کو بطورپروفیشن اپنانے لگے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی پراجیکٹس میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہردکھاچکی ہوں۔ ہرجگہ کام کرنیوالوں کا اپنا ایک اندازہے۔

مزید :

کلچر -