نوازالدین کی ’مون سون شوٹ آؤٹ ‘ کی آئندہ ماہ ریلیز ہوگی

نوازالدین کی ’مون سون شوٹ آؤٹ ‘ کی آئندہ ماہ ریلیز ہوگی

ممبئی( آن لائن )ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی کی چار سال سے تاخیر کا شکار ہونے والی تھرلر فلم ’مون سون شوٹ آؤٹ ‘ کو آئندہ ماہ ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔پروڈیوسر گنیت مونگا، انوراگ کشیپ، ارن اور وویک رنگچاری کی اس تھرلر ایکشن فلم کی ہدایات امت کمار نے دی ہیں۔نوازالدین صدیقی اور تنیشا چٹھرجی کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے، جو نہ چاہتے ہوئے بھی جرائم کی دنیا میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔’مون سون شوٹ آؤٹ ‘ کا پہلا ٹیزر پوسٹر رواں ماہ 13 نومبر کو جاری کیا گیا تھا۔

، جس میں فلم کی نمائش کی تاریخ 15 دسمبر بتائی گئی تھی۔تاہم اب فلم کی ٹیم نے اسے مزید ایک ہفتہ قبل ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹیزر ٹریلر کے 3 دن بعد ہی فلم کا پہلا گانا ’پل‘ جاری کیا گیا تھا، ارجیت سنگھ کے اس گانے میں جرائم پیشہ نوازالدین صدیقی کو رومانس کرتے دکھایا گیا تھا۔ممبئی مرر نے فلم کی ٹیم کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فلم کو ’پدماوتی‘ کی نمائش مؤخر کیے جانے کے بعد جلد ریلیز کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی کی رواں برس آنے والی فلمیں ’حرام خور‘، ’دی ممی‘ اور ’بابو موشی بندوق باز‘ اچھا تاثر جمانے میں ناکام گئی تھیں۔

مزید : کلچر