سوشل ورکر بن کر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی تھی،لائبہ علی
لاہور ( فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و کلاسیکل ڈانسر لائبہ علی نے کہا ہے کہ سوشل ورکر بننے کی خواہش تھی مگر قسمت کی دیوی مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی ،آج کل میں شوبزکے ساتھ پڑھائی کی طرف بھی توجہ دے رہی ہوں کیونکہ میرے نزدیک انسان کو ساری زندگی تعلیم حاصل کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سوشل ورکر بن کر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی تھی مگر حالات نے اس طرح پلٹا کھایا کہ میں شوبز کی دنیا میں آگئی میں نے بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد پھر اداکاری بھی شروع کر دی اور سوشل ورکربننے کا خواب ادھورا ہ ی رہ گیا اور پچھلے کئی سالوں سے مسلسل کام کر رہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ کی نسبت اداکاری اور کلاسیکل رقص زیادہ مشکل ہے اور کئی سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی سیکھنے کے مراحل سے گزر رہی ہوں ۔لائبہ علی نے کہا کہ آج کل میں شوبزکے ساتھ پڑھائی کی طرف بھی توجہ دے رہی ہوں کیونکہ میرے نزدیک انسان کو ساری زندگی تعلیم حاصل کرنی چاہیے ،تعلیم انسان کو تہذیب بھی دیتی ہے ۔